بھٹکل :11؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن ویمنس کالج بھٹکل کے طالبات کا یونیورسٹی کی سطح پر رینکنگ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب سال 2020کے ڈگری امتحانات میں شعبہ کامرس کی طالبہ واسعہ فرحت نے چوتھا رینک حاصل کرتےہوئے کالج کا نام روشن کیا ہے۔ اس سے قبل آرٹس اور سائنس کے شعبہ جات میں ٹاپ ٹین میں سے تین تین رینک پانے کی خبر شائع ہوچکی ہے۔ مجموعی طورپر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی انجمن ویمنس کالج کی طالبات نے آرٹس، سائنس اور کامرس تینوں شعبہ جات میں اپنی ذہانت اورفطانت کا علمی ثبوت دیتے ہوئے انجمن کو چارچاند لگائے ہیں۔ جس کےلئے ان کے اساتذہ اور طلبا مبارکبادی کے مستحق ہیں۔
شعبہ کامرس میں واسعہ فرحت نے 4200میں سے 3840نمبرات(91.04فی صد) سے کامیابی حاصل کی ہے۔ رینک حاصل کرنے والی طالبات کو اکامہادیوی مہیلا یونیورسٹی وجئےپورا میں 9اکتوبر 2021بروز منگل کو منعقدہ یونیورسٹی کانوکیشن میں انفوسس فاؤنڈیشن کی چیرمن ، مشہور کنڑا ادیبہ سُدھا مورتی کے ہاتھوں گولڈمیڈل سے نوازاگیا ہے۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج کے شعبہ جات اور مجموعی نتائج کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
آرٹس:شعبہ آرٹس سے44طالبات نے امتحانات میں شریک ہوئیں تھیں 41طالبات( شرح 93.18فی صد ) کامیاب رہیں ۔ جس میں یونیورسٹی کی سطح پر پہلا ، پانچواں اور چھٹارینک حاصل ہوا ۔ 34 امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئیں ، 04فرسٹ کلاس اور03سکینڈ کلاس درجہ میں کامیابی پائی ہیں۔
سائنس : شعبہ سائنس کی جانب سے 52طالبات نے امتحان لکھا تھا اس میں 44طالبات (شرح 84.61فی صد) کامیاب ہوئیں۔ یونیورسٹی کی سطح پر پہلا، چھٹواں اور ساتواں رینک انجمن کو دلانے میں کامیاب رہیں۔ 30 طالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی اور 14فرسٹ کلاس درجے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
کامرس :شعبہ کامرس سے 84طالبات نے امتحانی پرچے لکھے جس میں سے 90.47فی صد شرح کے ساتھ 76طالبات نے کامیابی حاصل کیں اور یونیورسٹی کی سطح پر چوتھا رینک پایا ۔ 41امتیازی ، 25فرسٹ کلاس ،07سکینڈ کلاس اور تین طالبات پاس کلاس میں کامیاب ہوئی ہیں۔
کالج کا مجموعی رزلٹ سال بہ سال بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہے۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر قاضیا مزمل ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری سمیت سبھی عہدیداران نے کالج کی پرنسپال، اساتذہ اور سبھی طالبات کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ کالج پرنسپال رئیسہ شیخ نے بھی اس موقع پر طالبات اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کیں ہیں۔